MS Office me Urdu likhna, Urdu Typing in MS Word, Urdu Typing in Computer


السلام علیکم دوستو!

 آج میں آپ کو کمپیوٹر کی مشہور اپلی کیشن ایم ایس ورڈ میں اردو لکھنے کا طریقہ کار بتا رہا ہوں۔ آپ اردو لکھنے کے حوالے سے جانتے ہیں کہ مشہور اپلی کیشن ان پیج اور کچھ اس سےملتے جلتے دوسرے سافٹ ویر مل جاتے ہیں۔ مگر یہ تمام سافٹ ویر بالکل سادہ اندازہ میں لکھائی اور ڈیزائین تک ہی محدودہیں۔

 MS Word چونکہ انتہائی وسعت میں کام کرتا ہے اور انگریزی لکھنے اور ڈیزائین تیار کرنے اور لکھائی کو مختلف اشکال اور سٹائل میں اوپر نیچے یا آگے پیچھے کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ نکات کو نمبر یا کوئی اور نشان دے کر واضح کیا جا سکاتا ہے۔ مختصر یہ کہ یہ ایپلی کیشن انگریزی لکھنے اور ریاضی کے لیے انتہائی مفید ہے۔ مگر ہم اسی ایپلی کیشن کو اردو کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اور اس میں دی گئی تمام سہولیات اور فنکشنز کو اردو لکھائی کے ساتھ ساتھ صفحے پر ڈیزائین لگانے کے لیے بالکل اسی طرح استعمال کر سکتے ہیں جیسے کہ انگریزی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ 

اب میں آپ کو اس کا طریقہ بتاتا ہوں۔ ایم اس ورڈ میں اردو لکھنے کے لیے آپ کو دو چیزوں کی ضرورت ہے۔ ایک اردو زبان کا فانٹ اور دوسرا اردو لکھنے والا کی بورڈ۔ یہ دونوں ایپلی کیشنز آپ کو گوگل سرچ کرنے سے بھی مل جائیں گی۔ آپ کی آسانی کےلیے یہاں بھی ان ایپلی کیشنز کو اپلوڈ کیا گیا ہے۔ اردو فانٹ کےلیے دو طرح کی ایپلی کیشنز ہیں ایک انسٹال کرنے والی جبکہ دوسری کاپی پیسٹ کرنے والی۔ جبکہ کی بورڈ کو انسٹال ہی کرنا ہو گا۔ اردو فانٹ کو انسٹال کرنے والی ایپلی کیشن جس کا نام پاک اردو انسٹالر ہے یہاں سے ڈاون لوڈ کریں کریں۔ اور جیسے آپ دوسرے سافٹ ویئر انسٹال کرتےہیں بالکل اسی طرح اسے بھی انسٹال کریں۔

 آخر میں کمپیوٹر کو فوری طور پر یا بعد میں ری سٹارٹ کرنے کے آپشن ہوں گے۔ آپ بعد میں ری سٹارٹ کر سکتے ہیں۔ اس سے سافٹ ویئر کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں بڑے گا۔ فانٹ انسٹال کرنے کے بعد کی بورڈ انسٹال کرنے کی ضرورت ہے۔ اردو کی بورڈ آپ بہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

 setup.exe ۔ کے ذریعے کی بورڈ انسٹال کریں۔ اب کمپیوٹر ری سٹارٹ کریں۔ بعض اوقات کمپیوٹر خود بخود دونوں زبانیں کمپیوٹر کے ٹاسک بار پر دکھاتا ہے۔ جبکہ بعض اوقات اس کی سیٹنگ کرنی پڑتی ہے۔ اگر آپ پہلی بار استعمال کر رہے ہیں تو اس کی سیٹنگ کے لیے درج ذیل طریقہ کار اپنائیں۔ امید ہے آپ کو یہ طریقہ بہت آسان لگے گا۔

 اگر آپ ونڈو ایکس پی استعمال کررہے ہیں تو یہ طریقہ اپنائیں۔
اس طریقے کا تصویری مواد جلد ہی شائع کر دیا جائے گا۔ 
< /font>

No comments:

Post a Comment