سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا ہے
روزنامہ دنیا میں تحریر ایک کالم۔
جھنڈا کسی بھی ملک کی پہچان ہوتا ہے اور اس وقت دنیا میں نہ صرف تمام ممالک بلکہ کئی ایک میں تو ریاستوں اور شہروں کے بھی جھنڈے( پرچم) ہیں۔ کچھ جھنڈے ایسے ہیں کہ آپ ان کے بارے میں پڑھ کر حیران رہ جائیں۔ آئیں آپ کو پرچموں کی انوکھی دنیا میں لیے چلتے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ نیپال کا پرچم مستطیل نہیں بلکہ دو تکونوں پر مشتمل ہے یا پھر کچھ ملکوں کے جھنڈوں پر بندوقیں بنی ہوئی ہیں یا پھر فرانس کا پرانا جھنڈا صرف سفید رنگ کا تھا اور لیبیا کا صرف سبز رنگ کا...؟
پاکستان۔ پاکستان کا قومی پرچم وطن ِعزیز کے قیام سے صرف چار روز قبل ڈیزائن کیا گیا تھا اور اس کی منظوری 11 اگست 1947ء کو ایک اجلاس میں دی گئی تھی۔
پاکستان۔ پاکستان کا قومی پرچم وطن ِعزیز کے قیام سے صرف چار روز قبل ڈیزائن کیا گیا تھا اور اس کی منظوری 11 اگست 1947ء کو ایک اجلاس میں دی گئی تھی۔
امریکا۔ امریکا کے قومی پرچم کے لیے جو ضابطے مقرر کیے گئے ہیں، ان کے مطابق امریکی جھنڈے کو کسی بھی تشہیری مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
نیپال۔ نیپال دنیا کا واحد ملک ہے، جس کا پرچم چوکور یا مستطیل نہیں ۔ سوئٹزرلینڈ اور نیپال کے علاوہ صرف دو ممالک ایسے ہیں، جو مستطیل پرچم نہیں رکھتے۔ سوئٹزرلینڈ اور ویٹیکن سٹی کے پرچم مکمل طور پر چوکور ہیں۔
انڈونیشیا / موناکو۔ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے بڑے ملکوں میں سے ایک انڈونیشیا اور یورپ کے ننھے ملک موناکو کا پرچم بالکل ایک جیسا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ موناکو کا پرچم تھوڑا سا چھوٹا ہے۔
رومانیہ/چاڈ۔ مشرقی یورپ کے ملک رومانیہ اور وسطی افریقا میں واقع چاڈ کے پرچموں میں صرف اتنا سا فرق ہے کہ ان میں استعمال ہونے والے نیلے رنگ میں معمولی سا اتار چڑھاؤ ہے۔ باقی دونوں پرچم ایک جیسے ہیں۔
لیبیا۔ 1977ء سے لے کر 2011ء تک لیبیا کا پرچم واحد سادہ جھنڈا تھا،جو صرف سبز رنگ پر مشتمل تھا۔
فرانس۔ 1815ء سے 1830ء تک فرانس کا پرچم بھی سادہ تھا، جو صرف سفید رنگ کا تھا۔
ہیٹی/لیک ٹینس ٹین۔ 1936ء کے اولمپکس کے دوران پایا گیا کہ جزائر غرب الہند کے ملک ہیٹی اور یورپ کی ایک ننھی ریاست لیک ٹینس ٹین کے پرچم بالکل ایک جیسے ہیں۔ یہ بات اس وقت تک کسی کو معلوم نہیں تھی، اس لیے فرق پیدا کرنے کے لیے لیک ٹینس ٹین نے اپنے پرچم پر ایک تاج کا اضافہ کیا۔
چین۔ چین کے جھنڈے پر بڑا ستارہ کمیونسٹ پارٹی کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ چار چھوٹے ستارے چین کے معاشی طبقات،مزدوروں، کارکنوں، بورژوا اور محب وطن سرمایہ داروں کے نمائندہ ہیں۔
مریخ۔ جی ہاں! آپ کو شاید سن کر حیرانی ہو کہ سیارہ مریخ کا بھی ایک پرچم ہے۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے ایک انجینئر نے مریخ کے لیے یہ جھنڈا بنایا تھا، جس میں سرخ رنگ اس سرخ سیارے کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ سبز اور نیلے رنگ مستقبل میں اس پر زندگی کے امکانات کی نمائندگی کرتے ہیں۔
پیراگوئے۔ پیراگوئے اپنی نوعیت کا منفرد ترین پرچم رکھتا ہے، جس کے دونوں جانب مختلف علامات بنی ہوئی ہیں۔ لال اور نیلی پٹیوں کے درمیان ایک سفید پٹی موجود ہے، جس میں دونوں طرف مختلف نشانات ہیں۔ اولمپک 1920ء کے اولمپک کھیلوں کے بعد پہلا اولمپک پرچم کھو گیا تھا، جو 77 سال بعد ملا۔ ایک اولمپک کے بقول وہ پرچم اس کے صندوق میں موجود تھا۔
ڈنمارک۔ ڈنمارک دنیا کا قدیم ترین جھنڈا رکھتا ہے ،جو اب بھی زیر استعمال ہے۔
موزمبیق۔ افریقی ملک موزمبیق کے جھنڈے پر مشہور زمانہ بندوق (کلاشنکوف) بنی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ صرف گوئٹے مالا کا جھنڈا ہے کہ جس پربندوقیں بنی ہیں۔
فلپائن۔ امن کے دنوں میں فلپائن کا جھنڈا اس طرح ہوتا ہے، یعنی نیلا رنگ اوپر اور سرخ نیچے، لیکن اگر جنگ چھڑ جائے، تو سرخ رنگ اوپر کردیا جاتاہے۔
روس۔ کہا جاتا ہے کہ روس کا موجودہ پرچم واحد جھنڈا ہے ،جس کے باضابطہ طور پر کوئی معانی پیش نہیں کیے جاتے۔ کمبوڈیا/افغانستان کمبوڈیا اور افغانستان کے جھنڈے ایسے ہیں، جن پر عمارت بنی ہوئی ہے۔
بنگلہ دیش۔ بنگلہ دیش کے پرچم میں موجود سرخ دائرہ بالکل وسط میں نہیں بلکہ یہ تھوڑا سا بائیں جانب ہے۔
ناروے۔ ناروے کے جھنڈے کے اندر انڈونیشیا، پولینڈ، فن لینڈ، فرانس، نیدرلینڈز اور تھائی لینڈ کے پرچم ’’چھپے ‘‘ ہوئے ہیں۔
فیس بک پر شمولیت کرنے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔ https://www.facebook.com/personaurdudiary
Top 10 casinos with online casino no deposit bonus - KDALG
ReplyDeleteBest kadangpintar Online Casinos with Casino no deposit bonus: ✓ 10+ 인카지노 Free Spins ✓ 25+ 메리트카지노 Years Online.